ہر بیرونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حشد الشعبی

02 ستمبر, 2022 08:28

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ و بحران اور بدامنی پیدا کرنے کے لئے، کی جانے والی ہر بیرونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان میں اربعین ابا عبداللہ الحسین کے عظیم ملین مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی رضاکار فورس ملک میں امن و امان اور رفاہی خدمات پیش کرنے کے لئے اپنی جان و تن اور جانفشانی کے ساتھ مکمل آمادہ ہے۔ اس بیان میں یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ اربعین کے عظیم ملین مارچ کو کامیاب بنانے اور اس مارچ کے خلاف ہر قسم کی بیرونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

حشد الشعبی نے عراق میں حالیہ چند دنوں کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر صدر گروہ کے راہنما اور دیگر عراقی رہنماؤں نیزعراقی قوم کو تعزیت بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کے سارے دفاتر بند

دوسری جانب اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس خز علی نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مجتہدین عظام کی سفارشات کے تناظر میں اخوت اور محبت کی فضاء قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ’’حب الحسین (ع) یجمعنا‘‘۔

شیخ الخزعلی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب ہم امام حسین علیہ السلام کی مصیبتوں کو یاد کرتے ہیں تو تمام پریشانیاں اور مصیبتیں آسان ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ موکب کا قیام اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے کے لئے اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔

1:12 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top