بیشتر ممالک روس کی سیکورٹی تشویش کو سمجھتے ہیں، سرگئی لاوروف

29 اگست, 2022 18:08

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک ماسکو کے قومی مفادات سے مغرب کی چشم کے بارے میں روس کی تشویش کو بخوبی درک کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ و برطانیہ اور ان کے زیر اثر یورپی ممالک بے شرمی کے ساتھ ایسے طریقوں پر عمل کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے غیر جانبدار اور آزاد ممالک، روس کے بارے میں اپنا نظریہ بدلنے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک ماسکو کے قومی مفادات سے مغرب کی چشم پوشی کے بارے میں روس کی تشویش کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں روس کے جائز مفادات سے متعلق تشویش سے مغرب کی لاتعلقی ماسکو کے لئے ہرگز ناقابل برداشت ہے۔

روس کے وزیر خارجہ کے بقول امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ یوکرین کے مسئلے میں روس کے خلاف ان ہی کے جیسا رویہ اختیار کریں جبکہ اس طرح کا دباؤ ہرگز ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی فوج ون چائنا پالیسی کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، چینی سفیر چانگ ہوا

دوسری جانب روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

روسی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو، یوکرین کی فضائیہ کی باقیات کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، روس کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے یوکرین کی فضائیہ کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ایک نامعلوم روسی سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرین کی فضائیہ میں جو کچھ بچا تھا اسے اپنی ایرو اسپیس فورسز اور دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی "تاس” کو بتایا کہ مگ – 29، سخوئی-27 اور سخوئی-25 طیاروں سے سابق یوکرینی فضائیہ کے تمام اہل آپریشنل اہلکاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز اور فضائیہ کی موثر کارروائیوں سے عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اس روسی سفارتی ذریعے کے مطابق، سوویت ساختہ مزید جنگی طیارے فراہم کرنے کے مغربی وعدے ممکنہ طور پر ادھورے ہی رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے کم تربیت یافتہ فضائی اہلکاروں کو جنگی مشنوں کے لیے تنازع میں بھیجنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی فضائیہ کے باقی ماندہ اہلکاروں میں "تباہ کن ہلاکتیں” ہوئیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے ذریعے کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ یوکرینی فضائیہ کے لئے پولینڈ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک میں پائلٹوں کی بھرتی کی کوششیں "خاص طور پر کامیاب نہیں ہوئی”۔

8:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top