ولادیمیر پوتین نے روسی افواج کی تعداد بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے
شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آج جمعرات کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کی رو سے ان کی ملک کی مسلح افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ حکم نامے کی دستخط شدہ کاپی قانونی معلومات کی ویب سائٹ میں رکھ دی گئی ہے۔ اس تعداد کے اضافے کے ساتھ روسی مسلح افواج کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
روسی خبررساں ادارے ریانووسٹی کے مطابق اس سے پہلے نومبر 2017 میں جاری کئے گئے حکم نامے کی رو سے روشین فیڈریشن کی مسلح کی تعداد ۱۹۰۲۷۵۸تھی کہ جن میں سے ۱۰۱۳۶۲۸کا آرمی میں ہونا لازمی تھا۔ تاہم نئے حکم نامے میں اس تعداد کو بڑھانے کی کا کہا گیا ہے۔
اس طرح رشین ٰفیڈریشن کی مسلح افواج کی تعداد ۲۰۳۹۷۵۸ ہوجائے گی جن میں سے ۱۱۵۰۶۲۸ افراد کا تعلق آرمی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس میں 6 انجمنوں پر پابندی کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی میزائل حملے میں 200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے اس فضائی حملے میں اسکندر میزائل سے حملہ کیا جس میں فوج کی ٹرین کو چھاپ لین اسٹشن پر نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف یوکرین کے صدر نے روس پر ایک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے وسطی یوکرین کے ایک مصروف ریلوے اسٹیشن پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے میں درجنوں یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
یوکرین کے صدر نے سلامتی کونسل سے روس کو جارح ملک قرار دینے کی قرارداد پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کو آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی نگرانی میں دینے اور وہاں سے روسی فوج کے غیر مشروط انخلا پر بھی زور دیا۔







