غرب اردن: 24 گھنٹوں میں 9 مزاحمت کارروائیاں

25 اگست, 2022 17:11

شیعیت نیوز: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقامات پر مزاحمت کارروائیاں کا مشاہدہ کیا۔ ان کارروائیوں میں قابض ریاست کی افواج کے ساتھ تصادم ، فائرنگ اور دھماکہ خیزمواد سے حملوں اور آتش زنی کی کارروائیاں شامل ہیں۔

حریہ نیوز کے مطابق پچھلے گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی اور دھماکہ خیز آلات پھینکے۔ فلسطینیوں کی طرف سے پٹرول بم حملوں میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بیت المقدس میں چھ مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔انہیں مقبوضہ بیت المقدس ، برقعہ اور رام اللہ میں سلواد ، اور قلقیلیہ ، الخلیل میں العروب کیمپ میں مقبوضہ بیت المقدس شہر اور دیگر مقامات پر ریکارڈ کیا گیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے بتایا ہئے کہ یکم جولائی سے اب تک غرب اردن اور القدس میں588 مزاحمت کارروائیاں کی گئیں جن میں 18 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ فائرنگ کے44 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ اس میں نابلس اور اس جنین میں 12 آپریشن شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن پر بھرپور حملے کیے اور اسے جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے لبنان کو درجنوں فوجی بکتر بند گاڑیاں بھیج دیں

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں اور حراستی مراکز میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے جانے کے بعد پابند سلاسل ہیں۔ انہیں بغیر کسی قانونی اور آئینی وجہ کے صرف سیاسی انتقام کے تحت قید کیا گیا ہے۔

ان قیدیوں میں زیادہ تر فلسطینی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا شامل ہیں۔ کل بدھ کے روز اتھارٹی کے حکام نے 4 شہریوں کو ایک سیاسی پس منظر کےتحت گرفتار کیا۔

دوسری طرف کل بدھ سے اپنے دو بیٹوں جہاد اور سعد وھدان کی ماں نے ان مسلسل 80 روز سے جاری حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اتھارٹی کے حکام نے گذشتہ روز چار فلسطینیوں احمد ابو طعیما ، نوجوان عامر الخوجا اور سابق احمد عبدو طلب کیا اور وہاں پر انہیں پولیس کے ذریعے گرفتار کرلیا۔

الخلیل میں اتھارٹی نے کئی فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے طلب کرکے حراست میں لے رکھا ہے۔

نابلس میں اتھارٹی نے تیسرے دن نوجوان مثنی بشیر زاہر کو گرفتار کررکھا ہے۔ اس کے اہل خانہ کو اس وقت تک اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے۔

نابلس میں سابق اسیر عمر عبد الہاب المسکاوی کو ہفتے کی صبح سے حراست میں لیا گیا۔ محمد سہیل ابو شخدیم کو رام اللہ سے گرفتار کیا گیا ارو اسے مسلسل تیسرے روز قید میں رکھا گیا ہے۔

اس طرح غرب اردن سے تعلق رکھنے والے کئی فلسطینیوں کو فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید کیا گیا۔ ان کی گرفتاری صرف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

1:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top