لبنان

امریکہ نے لبنان کو درجنوں فوجی بکتر بند گاڑیاں بھیج دیں

شیعیت نیوز: لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے درجنوں فوجی بکتر بند گاڑیاں تحفے کے طور پر لبنانی فوج کے شعبہ مال خانہ جات کے حوالے کیں۔

بدھ کے روز لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے لبنانی فوج کو ایک سو پچاس بکتر بند گاڑیاں فوجی امداد کے تحت تحفہ دیں۔

مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کے شعبہ مال خانہ جات نے بیروت بندرگاہ سے ایک سو پچاس ہموی (Humvee) گاڑیاں امریکہ سے وصول کیں۔ امریکہ نے اکتوبر کے مہینے میں لبنانی فوج کے لئے 67 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ اور حزب اللہ کے درمیان پھنسا اسرائیل، یمنی ڈرونز طیاروں نے اڑائی نیند

امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ سال نو ستمبر کو ایک یادداشت پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لبنانی فوج کو 47 ملین ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔

امریکی فوج نے 2005ء سے لبنانی فوج کو مختلف زمان میں فوجی امداد خاص طور پر بکتر بند گاڑیاں عطیہ کی ہیں۔

لبنانی فوج، فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لئے امریکہ اور فرانس پر انحصار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے مرکز مزار شریف میں بم دھماکہ

جبکہ حزب‌ الله لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصرالله اپنی تقریر میں صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد لبنانی حکومت کو اپنی مسلح افواج کے اسلحہ اور ساز و سامان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران سے مدد لینے کی تجویز دے چکے ہیں۔

امریکہ نے حال ہی میں لبنانی فوج کو اپنی جانب سے فوجی امداد فراہم کی ہے جبکہ قطر نے بھی رواں سال تئیس جولائی کو لبنانی فوج کو 60 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button