ڈی آئی خان، کوٹلی امام حسینؑ میں عشرہ زینبیہ کا اہتمام، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دعائیں

25 اگست, 2022 10:34

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں حسب سابق امسال بھی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی سربراہی میں کوٹلی امام حسینؑ جامعہ مسجد صاحب الزمان ع میں عشرہ زینبیہ کا اہتمام کیا گیا۔ آج عشرہ زینبیہ کی اختتامی مجلس عزا میں علامہ محمد رمضان توقیر نے بھی شرکت کی جبکہ مولانا نعمت اللہ باقری آف دریا خان نے عشرہ زینبیہ سے خطاب کیا۔ عشرہ زینبیہ کی اختتامی مجلس عزا کے بعد نوحہ خوانی اور 25 محرم الحرام شہادت امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے شبیہ تابوت برآمد کیا گیا۔ ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں یوم شہادت امام زین العابدینؑ کے تمام ماتمی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیرہوئے

مجلس عزاء کے اختتام پر علامہ محمد رمضان توقیر نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کےلئے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب پر خصوصی کرم فرمائے۔ جو ان بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مشکلات و مسائل آسان فرمائے اور جلد از جلد ان کی بحالی کے اسباب پیدا فرمائے۔ آخر میں شرکائے مجلس عزاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔

6:48 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top