روس کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں داعش کا خودکش حملہ آور گرفتار

23 اگست, 2022 14:57

شیعیت نیوز: روس کی سیکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے ایک داعشی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی سیکیورٹی فورس (FSB) نے کہا ہے کہ داعش کے ایک ایسے خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے کہ جو ہندوستان کی ایک اہم شخصیت کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنانا جاہتا تھا۔

روس کی سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ہونے والے داعشی دہشت گرد کا تعلق وسطی ایشیاء کے ایک ملک سے ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا داعشی دہشت گرد اپریل سے جون کے مہینے تک ترکی میں سرگرم داعش کے نیٹ ورک میں بمبار عنصر کے طور پر شامل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر پابندی پر زور

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اگر اس قتل میں یوکرینی ہاتھ ملوث پایا گیا تو یہ کی ایف حکومت کا دہشت گردانہ اقدام ہوگا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین کے قریبی سمجھے جانے والے ایک روسی فلسفی اور مفکر الیگزنڈر ڈوگین کی بیٹی کے کاربم دھماکے میں قتل پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ماریا زاخارووا نے کہا کہ اگر داریا ڈوگین کے قتل میں یوکرینی ہاتھ ملوث پایا گیا تو یہ حکومتی دہشت گردی ہوگی۔

اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ دونٹیسک جمہوریہ کے صدر نے جو طریقہ بیان کیا ہے، اس کے مطابق پہلے اس حادثہ کی تحقیقات کی جائیں، اس کے بعد کی ایف رژیم کی حکومتی دہشت گردی کے معاملے پر بات کی جائے۔

معروف روسی فلسفی الیگزنڈر ڈوگین کی 29 سالہ بیٹی کی کار بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد روسی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق داریا ڈوگین کی گاڑی ٹویوٹا لینڈ کروزر میں ایک بم فٹ کیا گیا تھا جو رات 9 بجے اس وقت پھٹا جب وہ کار سے گھر واپس ہوتے وقت ماسکو کے علاقے اودین تسفسکی سے گزر رہی تھیں۔

سی این این کے مطابق ڈوگین ایک ایسے لکھاری، فلسفی ہیں جنہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور اس کے فیصلوں پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے۔ ڈوگین کو پوٹین کا "تھنگ ٹینک”بھی کہا جاتا ہے۔

یہ حادثہ ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب امریکہ سمیت مغربی ممالک یوکرین جنگ کے معاملے میں روس پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

8:28 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top