اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کی مخیر حضرات سے آگے بڑھ کرسیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

پاکستان میں 2022ء کا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے، جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں 2022ء کا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے، جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔

ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص اندرون بلوچستان، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آنے کے باعث بہت سے علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کے املاک، گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کے تحت عظیم الشان سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد

لوگ بے سر و سامان، بے گھر، بے یارو مددگار اور فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں۔ لہذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عطیات، صدقات، زکوة اور اموال شرعیہ سے متاثرین حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button