اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسینؑ کی شان میں گستاخی، اہل سنت محبان اہل بیتؑ نے گستاخ مولوی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

بعدازاں نمازیوں کی بڑی تعداد نعرے لگاتے ہوئے تھانے پہنچی اور مولانا مجاہد کیخلاف توہین اہلبیتؑ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

شیعیت نیوز :کوٹ لدھا ضلع گوجرانوالہ میں امام حسین علیہ السلام کی توہین، مسجد کے خطیب نے (نعوذ باللہ) یزید لعین کو حق پر قرار دیدیا۔ عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آنے پر تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لدھا حافظ آباد کے قریب واقعہ ایک قصبہ ہے۔ گذشتہ جمعہ کے روز جامع مسجد عثمان ذوالنورین نزد حبیب بینک کوٹ لدھا میں خطیب حافظ مجاہد ولد عبدالمجید نے خطبہ کے دوران شانِ امام حسین علیہ السلام میں گستاخی کی اور نعوذ باللہ امام حسینؑ کو باطل پر اور یزید لعین کو حق پر قرار دیا۔ جس پر نمازیوں نے اعتراض کرتے ہوئے مولانا مجاہد کو جمعہ پڑھانے سے روک دیا اور حسنیت زندہ باد، یزیدیت مردہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آگئی، قوم سے تعاون کی اپیل

بعدازاں نمازیوں کی بڑی تعداد نعرے لگاتے ہوئے تھانے پہنچی اور مولانا مجاہد کیخلاف توہین اہلبیتؑ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ جس پر پولیس نے وقاص ارشاد ولد چودھری ارشاد حسین راجپوت کی مدعیت میں زیر دفعہ 295 اے اور 298 اے مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم مولانا مجاہد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button