اہم ترین خبریںپاکستان

سابق وزیر قانون و رہنما ایم ڈبلیوایم آغا رضا کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ، متاثرین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں بارشوں نے تباہی مچائی اور سیلاب نے وسیع و عریض علاقوں کو زیر آب کیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے کوئٹہ کے علاقوں کرخسہ بند (ڈیم) اور ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے بہت شکوے کئے۔ آغا رضا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔ حکومت ان کو امدادی رقم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ حملہ پہلا نہیں تھا اور نہ آخری ہے، لیکن دشمن یاد رکھے کہ ہم موت سے ڈرنے والے نہیں،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں بارشوں نے تباہی مچائی اور سیلاب نے وسیع و عریض علاقوں کو زیر آب کیا۔ سینکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے۔ مال مویشی اور پورے ملک میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button