خطیب حریت علامہ علی کرارنقوی کی رحلت، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

21 اگست, 2022 02:49

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف شیعہ ذاکر اہل بیتؑ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن خطیب حریت علامہ علی کرار نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی ذکر محمدؐ و آل محمدؑ کی ترویج میں صرف کی، مرحوم کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، مرحوم علامہ علی کرار نقوی ماضی کی ان شخصیات میں سے تھے کہ جنہوں نے پاکستان کی سرزمین پر اوائل میں انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب امام خمینیؒ کے پیغام کو پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میوزیکل پروگرام یا سیاسی جلسہ کی ٹائمنگ طے نہیں ہوتیں توعزاداری امام حسینؑ کو بھی پابند نہ کیا جائے، اسدعباس نقوی

انہوں نے کہا کہ ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے علامہ علی کرار نقوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے، آپ آخر دم تک مسلمانوں کے درمیان اتحاد کیلئے کوشاں رہے اور اس کیلئے عملی جدوجہد کرتے رہے، مرحوم فلسطین سمیت یمن، عراق، شام، بحرین، نائیجیریا سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیلئے آپ ایک توانا آواز تھے، علامہ علی کرار نقوی کے انتقال سے جہاں شیعہ قوم ایک بڑے ذاکر اہل بیتؑ سے محروم ہوگئی ہیں وہیں اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنے والی قوتوں کو بھی شدیدصدمہ پہنچا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمرحوم علامہ علی کرار نقوی کے خانوادہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

11:02 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top