اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سلمان رشدی ایک فتنہ اور غلیظ انسان ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کرسکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا، اس حد تک نہیں جانا چاہتا

شیعیت نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کرسکتا ہوں، سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں۔ عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجود سینیئر صحافی نادر بلوچ نے گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ نادر بلوچ کی جانب سے سلمان رشدی سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں سزا کے پروسیجر سے متعلق بات کی تھی، سلمان رشدی ایک غلیظ انسان ہے، وہ ایک فتنہ ہے، میں نے تو ایک سیمینار کا بائیکاٹ کیا تھا، کیونکہ اس میں سلمان رشدی مدعو تھا۔ عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، سب کو پتہ چل گیا، لیکن عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی آتی ہے، آج سوشل میڈیا پر سازش نہیں بلکہ سمت کی اصلاح نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے فتنے سر اٹھا رہے ہیں، سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کرسکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا، اس حد تک نہیں جانا چاہتا، کیونکہ ملک کو معاشی نقصان ہوسکتا ہے، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان کے چوروں کی پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کراسکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا، اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائے گا؟ پی ٹی آئی کو شہداء سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا، عظمیٰ بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سے اگلوانا ہے، وہ عظمی کا خاوند اگل دے گا۔ عمران خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہر کرنا تھا، ‏پنجاب حکومت میں مجھے اتنی ہی دلچسپی تھی کہ حمزہ ککڑی کو نکالا جائے، کیوںکہ وہ ہمارے لوگوں کو پکڑ رہا تھا، پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو بتایا گیا کہ چڑیا گھر سے فون آگیا ہے، ٹرانسفرز نہیں ہوں گے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button