معروف شیعہ خطیب علامہ علی کرار نقوی کے انتقال پر علامہ ساجد علی نقوی کااظہار افسوس

20 اگست, 2022 02:32

شیعیت نیوز:  معروف خطیب و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان علامہ علی سید کرار نقوی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید علی کرار نقوی کے انتقال پر غم کا اظہار اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور پسماندگان سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون گستاخ سلمان رشدی کل بھی قابل نفرت تھا اور آئندہ بھی لعنت کا حقدار رہے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

اپنے ایک تعزیتی بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مرحوم علامہ سید علی کرار نقوی کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مرحوم کی نماز جنازہ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی کی زیر اقتداء امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی جبکہ وادی حسینؑ میں تدفین عمل میں آئی۔

12:27 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top