امریکیوں کے ہاتھ مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے خون سے رنگے ہیں، چینی اخبار
شیعیت نیوز: چینی اخبار پیپلز ڈیلی آن لائن امریکی جرائم کے حوالے سے ایک کارٹون شائع کیا ہے جس میں مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) میں امریکی کردار کی عکاسی کی گئی ہے۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق چینی اخبار نے لکھا کہ امریکی انسانی حقوق کے بہانے جرائم انجام دیتے ہیں، امریکہ نے اپنی غنڈی گردی سے مشرق وسطیٰ کو اپنے تسلط میں لے رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرکے اس خطے کے لوگوں سے جینے کا حق بھی چین لیا ہے۔
براؤن یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق افغانستان جنگ میں ایک لاکھ چوہتر ہزار افراد مارے گئے جن میں سے ستائیس ہزار افراد بے گناہ تھے۔ اسی طرح سے بیس سالہ افغانستان جنگ اور امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے دوران چھبیس لاکھ افراد بے گھر ہوکر دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری طاقت غیر معمولی ہے، جنرل باقری
دوسری جانب امریکہ کی خطرناک خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ نے امریکی ریپبلکنز کو داعش سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
مائیکل ونسنٹ ہیڈن Michael Vincent Hayden نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی امریکہ کی سب سے خطرناک جماعت ہے۔
نیویارک ٹائمز نے کولی پیٹسن کے ایک مضمون کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ امریکی انٹیلیجنس سروس کے سابق سربراہ ریپبلکنز کو آج داعش اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں۔
ریٹائرڈ جنرل ہائیڈن نے 12 اگست کو فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر کے ٹویٹ کے بارے میں کہا کہ میں اس سے متفق ہوں۔ فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر ایڈورڈ لاس اپنے ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہا پسند نظریات کے حامل افراد کو کوریج دی ہے لیکن میں نے ریپبلکن جیسے خطرناک لوگ کبھی نہیں دیکھے۔ ونسنٹ ہائیڈن کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس نے بہت سے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے جانے پر پھانسی دی جانی چاہیے۔ 2006 سے 2009 تک سی آئی اے کی باگ ڈور سنبھالنے والے مائیکل ونسنٹ ہائیڈن نے ٹویٹ کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے جوہری ثبوت عام کرنے پر پھانسی دی جانی چاہیے۔







