مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 24 شہری سیاسی وابستگی کی بنیاد پر قید

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے حکام مغربی کنارے میں شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت 24 سے زائد شہریوں کو ان کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر فلسطینی اسرائیلی جیلوں یں قید رہ چکے ہیں۔ اسیران میں تین نابالغ ہیں۔

انہوں نے سیاسی نظربندوں کے اہل خانہ سے اپیل کی کہ وہ اتھارٹی کی جیلوں میں نظر بند اپنے بیٹوں کے ساتھ یکجہتی کے ہفتہ وار دھرنے میں شرکت کریں۔ یہ احتجاجی دھرنا آج شام ساڑھے پانچ بجے رام اللہ کے وسط میں المنار گول چکر پر میں ہوگا۔

طوباس میں حکام مسلسل دوسرے دن بھی تین بچوں کو حراست میں لیے ہوئے ہیں۔ کریم ماجد صوافطہ، مومن احمد صوافطا اور مازن نادر صوافط نوجوان نعمان صوافط کے علاوہ مسلسل دوسرے دن زیر حراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی بزرگ صلاح صوافطہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

طوباس میں حکام سابق اسیراحمد جمال دراغمہ کو تیسرے دن بھی حراست میں لیے رکھا۔ حالانکہ وہ زخمی ہے اور پھیپھڑوں کی بیماری کا بھی شکار ہے۔ وہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اسے اریحا جیل منتقل کیا گیا ہے۔ نوجوان علی العریان کو 15 دن سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

سیاسی وابستگی کی بنیاد پر قید سابق اسیر سلیمان ابو صلحہ اور محمود عصیدہ کو مسلسل چوتھے دن اغوا کرنے کے بعد قید کیا گہا ہے۔ نوجوان احمد زیاد صوافطہ اور سابق اسیر سعید ہانی عدی اور سابق اسیر معاذ عیسیٰ حمیدان کو مسلسل پانچویں روز قید کیا گیا ہے۔

زخمی نوجوان صلاح الدین باکیر کے اغوا کا سلسلہ مسلسل نویں روز بھی جاری رہا۔ سابق اسیر منیر صوافطہ مسلسل 11ویں روز جنید جیل میں ہیں۔ سابق اسیر خلیل الشیخ مسلسل 18ویں روز قید ہیں اور نوجوان قصے دراغمہ مسلسل 20ویں دن اریحا کے مذبح خانے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button