مقبوضہ فلسطین

فلسطینی بزرگ صلاح صوافطہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

شیعیت نیوز: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی کے دوران نماز فجر پڑھ کر واپس جانے والے ایک فلسطینی بزرگ شہری صلاح صوافطہ شہید ہو گئے۔

وزارت کے ایک بیان میں جان بحق ہونے والے فلسطینی شہری کی شناخت صلاح صوافطہ کے نام سے ہوئی۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔

صوافطہ کو طوباس کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست سر میں گولی ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملعون گستاخ سلمان رشدی کل بھی قابل نفرت تھا اور آئندہ بھی لعنت کا حقدار رہے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے جمعہ کی شام وسطی مقبوضہ رام اللہ کے مشرق میں واقع ’’المغیر‘‘ اور ’’ترمسعیا‘‘ کے دیہات کے درمیان واقع ’’السھل‘‘ کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے ’’السھل‘‘ کے علاقے میں زرعی اراضی کو آگ لگا دی اور جب علاقے کے لوگ اسے بجھانے اور آباد کاروں کو نکالنے گئے تو اس جگہ پر تصادم شروع ہو گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں نے زیتون کے پانچ درخت کاٹ دیے، فلسطینی گاڑی کے پرزے توڑ دیے، اور پتھروں سے علاقے کی سڑک بلاک کر دی۔

مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کی بستیوں میں 650,000 سے زیادہ آباد کار ہیں جنہیں 164 بستیوں اور 124 چوکیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل کی جیلوں کی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں  رفح سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری احمد محمد ابو جزر کی رہائی سے انکار کردیا حالانکہ وہ اپنی انیس سال کی سزا پوری کرچکا ہے۔

قیدی ابو جزر کے اہل خانہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون گذرگاہ کے قریب انتظار شروع کیا ہے مگررہائی کی تاریخ پر انہیں بتایا گیا کہ ابو جزر کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کی رہائی روکنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیلوں کے اندر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس ماہ کی 24 تاریخ تک قیدی ابو جزر کو رہا نہیں کیا جائے گا حالانکہ اسرائیلی عدالت ان کی رہائی کا حکم دے چکی ہے۔

اسیران کمیشن کے غزہ میں انچارج حسن قنیطا نے ابو جزر کی رہائی روکنے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت دینے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button