اربعین پر زمینی راستے سےعراق جانیوالے زائرین پر پابندی، علامہ شبیر میثمی نے حقائق سے باخبر کر دیا

19 اگست, 2022 14:22

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ چند روز سے یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان سے بائی روڈ جانے والے زائرین امام حسینؑ پر پابندی لگائی گئی ہے، پابندی کو سمجھنا ضروری ہے، وہ یہ کہ میری عراق میں پاکستان کے سفیر سے گفتگو رہی ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ایران سے عراق بارڈر پر صرف ایرانی جاسکیں گے اور کوئی نہیں جاسکے گا۔ علامہ شبیر میثمی کے مطابق ہمارے پاکستانی زائرین تو بائی ایئر زیادہ سے زیادہ دس بارہ ہزار جاتے ہونگے، سمندری راستے کا تو کوئی سلسلہ نہیں، لیکن جو بائی روڈ جانے والے ہیں، ان پر عراقی حکومت نے پابندی لگائی ہے اورعراقی کابینہ نے اسے پاس کیا ہے، یہ ہمارے پاکستانی ایمبسی کے افراد نے بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور عراقی شیعہ رہنما سید عمارالحکیم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

علامہ شبیر میثمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ویڈیو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ پاکستان، وزارت خارجہ عراق، مراجع عظام کے دفاتر اور پاکستان کے عراق میں سفیر سے محکم رابطے شروع کر دیئے ہیں، اس معاملے میں میٹنگز شروع ہوچکی ہیں، امید ہے ان شاء اللہ ہم حکومت پاکستان سے جو گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں اور مراجع تقلید کے دفاتر سے قائد ملت جعفریہ کے حکم پر رابطوں کو انجام دے رہے ہیں کہ عراقی حکومت پر پریشر ڈال کر کم از کم اربعین کے موقع پر یہ مسائل حل ہوں، دعا کریں کہ قائد ملت جعفریہ کی کوشش نتیجہ دے اور ان شاء اللہ ہم اربعین امام حسینؑ سے قبل اس مسئلے کو حل کرلیں۔

3:36 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔