اہم ترین خبریںدنیا

نام نہاد خلیفتہ المسلمین ترک صدر طیب اردوان کا اسرائیل سے یارانہ عروج پرپہنچ گیا

چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: نام نہاد خلیفتہ المسلمین ترک صدر طیب اردوان کا اسرائیل سے یارانہ عروج پرپہنچ گیا ہے۔ ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک جلد اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے۔ چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیزساجد طوری کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو مراسلہ، زائرین امام حسینؑ کو سہولیات فراہم کرنے کی سفارش

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکیہ کا دورہ کریں گے، امریکا نے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button