ترکیہ کا غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

18 اگست, 2022 18:38

شیعیت نیوز: ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں جب فلسطین کی استقامتی محاذ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کی مذمت کی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم یائیر لاپیڈ نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ترکی اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک جلد اپنے اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائیر لپیڈ نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے اس اعلان کے بعد دعویٰ کیا کہ ترکیہ اوراسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے باوجود ترکیہ ، مسئلہ فلسطین کو پس پشت نہیں ڈالے گا۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکی کا دورہ کرے گا۔

چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیرواپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک کو فروخت کئے گئے امریکی جنگی طیاروں کی عدم قابلیت اور کمزوریاں

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب سے ایک مختصر ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھتے ہوئے شام کی جنگ کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے انقرہ میں دوپہر کے وقت اپنے لیتھوینیا کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شام کے ساتھ مفاہمت کا ذکر کیا۔

ترکی کے وزیر امور خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کے لئے اکٹھے ہوں اور شام کی جنگ کے اختتام میں اپنا کردار ادا کریں۔

چاووش اوغلو نے اپنی گفتگو کے ایک حصے میں کہا کہ شامی اپوزیشن ترکی پر اعتماد کرتی ہے اور ہم نے بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا ہے، لیکن ہم نے انہیں کہا ہے کہ شام میں استحکام اور مستقل امن کے قیام کے لیے افہام و تفہیم شرط ہے۔

اس سے قبل ترک وزیر خارجہ نے ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں کہا کہ ان کی شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے مختصر ملاقات ہوئی ہے۔

2:27 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top