کوئی بھی طاقت ہمارے جوانوں کے ایمان و استقامت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی، جنرل سلامی
شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سپاہ کی بحریہ کو ایمان و استقامت ، سائنس و ٹیکنالوجی اور دانشمندی و تدبیر کا مظہر قرار دیا ہے۔
مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری فورس کے کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بحریہ ہر امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے عسکری آمادگی کے ارتقا میں روحانیت و معنویت کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ہمارے پاس کوئی چیز کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیشرفتہ میزائیل، مستحکم بحری جہاز اور بحری ساز و سامان موجود ہیں ۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب یہ عسکری اور حربی آلات ہمارے جوانوں کے جذبہ ایمانی کے ساتھ مل جائیں تو نا قابل شکست ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے جوانوں کے ایمان و استقامت کے سامنے ٹھہرنے کی توانائی نہیں رکھتی ۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی امداد سے چلنے والے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کلوزاپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ممنوع ہے
دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم میں اضافے کے رد عمل میں کہا ہے کہ مغربی ریاستوں کو حقیقت کی تردید کے بجائے، فلسطینی قوم کی حمایت کرنی ہوگی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے جمعرات کی صبح کو ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ متعدد بین الاقوامی سرکاری رپورٹوں اور دستاویزات و نیز انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے پناہ رپورٹوں کے مطابق، صہیونی ریاست ایک اپارتھائیڈ ریاست ہے جس کے ہاتھوں، نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کیخلاف جرائم کے خون پر رنگین ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ریاستوں کو حقیقت کی تردید کے بجائے، فلسطینی قوم کی حمایت کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے اپنے تازہ ترین جرم میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کیخلاف فائرنگ کی جنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ گھنٹوں پہلے جام شہادت نوش کی۔
اس سلسلے میں فلسطینی ریڈ کراسنگ کمیٹی نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا کہ فلسطینی عوام اور صہیونی افواج کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔






