خدام زائرین پاکستان کے وفد کی سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے خدام زائرین پاکستان کے اعلی سطحی وفد نےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کےکو درپیش مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خدام زائرین کے وفد نے عراق میں زمینی بارڈر بند ہونے ،اربعین پر زائرین کے مسائل، ایران میں موجودہ انشورنس کا اضافی بوجھ زائرین پر ڈالے جانے، پی سی آر ٹیسٹ کا دوبارہ ہونا، ایرانی ڈبل انٹری ویزے کے لئے عراق ویزے کی شرط کا ہونا سمیت مختلف اہم مسائل سےآگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کی کوششوں سے خیرپور سبیل امام حسینؑ پر حملہ کیس میں نامزد تمام عزادروں کی ضمانتیں منظور
علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ زائرین بائی روڈ عراق جاسکیں ، اس سلسلے میں اپنے دفاتر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
وفدمیں خدام زائرین پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب صدر سید امداد حسین شاہ ہمدانی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ملک عمران اصغر نجفی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد اشرف صدیقی ،ضلعی صدر اٹک سید ماجد حسین نقوی، مجلس عاملہ کے سنیئر رکن سید شاہد عباس کاظمی ،خادم زائرین سید اظہر حسین کاظمی ، سنیئر رکن خدام زائرین پاکستان راولپنڈی ڈویژن سردار افتخار حسین صاحب شامل تھے ۔







