اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کی کوششوں سے خیرپور سبیل امام حسینؑ پر حملہ کیس میں نامزد تمام عزادروں کی ضمانتیں منظور

عزاداران حسینی کی ضمانت کی منظوری میں خصوصی تعاون پرشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے ایڈووکیٹ جناب سجاد حسین کولاچی صاحب ایڈووکیٹ معظم علی بلوچ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جن کے تعاون سے یہ ضمانتیں ممکن ہوسکیں۔

شیعیت نیوز: دوران عشرہ محرم الحرام سبیل امام حسینؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کےحملے کےبعد ریاستی مدعیت میں بیلنس پالیسی کے تحت درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداران حسینی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی ہدایت پر محرم الحرام کمیٹی ضلع خیرپور کے ایڈووکیٹ سید شہباز علی شاہ اور شیعہ رابطہ کونسل خیرپور کے لیگل کمیٹی کے ایڈووکیٹ علی اکبر شر کی کوششوں سے 11 محرم الحرام کو اسٹیٹ کی جانب سےعزاداران حسینی پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمہ میں نامزد تمام عزاداران کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت سے منظور ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل کی دینی اور نظریاتی تعلیم و تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ھدف حاصل کیا جا سکتا ہے ،علامہ مقصود ڈومکی

عزاداران حسینی کی ضمانت کی منظوری میں خصوصی تعاون پرشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے ایڈووکیٹ جناب سجاد حسین کولاچی صاحب ایڈووکیٹ معظم علی بلوچ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جن کے تعاون سے یہ ضمانتیں ممکن ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button