‎ فلسطینیوں کی سرزمین میں غاصب صیہونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، احمد المدلل

18 اگست, 2022 16:33

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے ایک سینیئر رکن احمد المدلل نے ایران پریس سے گفتگو میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا ہے اور ان کی چین کی زندگی ختم ہو گئی ہے۔

انھوں نےکہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں کاری ضرب لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینیوں کی آبائی ‎سرزمین میں غاصب صیہونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

جہاد اسلامی کے رہنما احمد المدلل نے کہا کہ غزہ، غرب اردن اور سن انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی جاری استقامت فلسطینیوں کا قانونی حق ہے اور تحریک استقامت کی جانب سے تمام علاقوں میں صیہونیوں کو کاری ضرب لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القدس میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری یہودی غنڈہ گردی

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائـب سربراہ موسی ابومرزوق نے تحریک حماس اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطوں کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حماس کے رہنماؤں کو امریکیوں کی جانب سے براہ راست ملاقات کی بارہا درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس بارے میں آخری درخواست سہولت کاروں کے توسط سے ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کوشنر کی درخواست تھی۔

موسی ابومرزوق نے کہا کہ تحریک حماس کے رہنماؤں نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کیا ہے کیونکہ حماس جانتی ہے کہ امریکہ کامقصد مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے۔

تحریک حماس کے رہنما موسی ابومرزوق نے کہا کہ امریکہ، فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ہر طرح کے جرائم کے ارتکاب میں شریک رہا ہے اور وہ اسرائیل کا ہمیشہ حامی رہا ہے اور اس کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد بھی کرتا ہے ۔

11:45 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top