دنیا

9 سال بعد فرانسیسی فوج مالی سے نکلنے پر مجبور، عوام کے مظاہرے

شیعیت نیوز: افریقی اسلامی ملک مالی سے فرانسیسی فوج نے انخلاء کا اعلان کر دیا ہے۔

مالی افریقہ کا ایک مسلم اکثریت ملک ہےجہاں پر فرانس نے مالی میں بڑھتی شدت و انتہا پسندی کو بہانہ بنا کر اپنے فوجی نو سال پہلے مالی میں تعینات کئے تھے۔ باماکومالی میں قائم موجودہ فوجی حکومت اور پیرس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور فرانسیسی فوج نے مالی میں اپنی موجودگی کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کے بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ مالی کے شمالی شہروں کے لوگ سٹرکوں پر باہر نکل آئے اور انہوں نے فرانسیسی فوجوں کو تین دن کی مہلت دی ہے کہ وہ ان کے ملک سے نکل جائیں۔

مالی کے جدید حکمران فرانس کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، وہ یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ فرانس مالی کے ہمسایہ ممالک کو مالی کا محاصرہ کرنے پر بھی اکسا رہا ہے کیونکہ ابھی وہاں پر فرانس کی حامی حکومت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انقرہ اور تل ابیب پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں، اعلیٰ صہیونی عہدیدار

افریقہ کے اسلامی ملک مالی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو تقویت دی ہے اور ان سے فوجی اور سیاسی حمایت حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ فرانس نے افریقہ کے ساحلی ممالک میں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور مالی میں اس کے فوجیوں کے تعداد 2400 ہے، باقی فوجی چاڈ، نائیجر، موریطانیہ اور بورکینافاسو کے مختلف مقامات پر اپنے اڈے قائم کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8بلین سے بڑھ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8 بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس آبادی کا 59 فیصد حصہ براعظم ایشیا میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں مردوں کی تعداد 4 بلین سے زیادہ ہے اور عورتوں کی تعداد 3.9 بلین ہے۔

براعظم افریقہ میں 17.6 فیصد، یورپ میں 9.38 فیصد، شمالی امریکہ میں 7.55 فیصد، جنوبی امریکہ امریکہ میں 5.50فیصد اور اوشیانا میں 0.55 فیصد انسان بسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button