جبری لاپتہ شیعہ صحافی زاہد عباس ملک کی ضمانت منظور، رہائی کا عدالتی حکم جاری

16 اگست, 2022 14:26

شیعیت نیوز:  روزنامہ دنیا لاہور سے تعلق رکھنے والے شیعہ صحافی زاہد عباس ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ زاہد عباس ملک کو مئی میں اچھرہ لاہور سے ان کے فلیٹ سے غائب کر دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں سی ٹی ڈی نے انہیں میانوالی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ زاہد عباس کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے اور زاہد عباس ملک میانوالی میں تنظیم کیلئے چندہ جمع اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کر رہے تھے، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم زاہد عباس ملک کے اہلخانہ کا موقف تھا کہ زاہد عباس ملک سینیئر صحافی ہیں، ان کا کسی کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او نے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے

تاہم آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے۔ وکیل صفائی بدرالزمان قریشی نے موقف اختیار کیا کہ ایک صحافی کس طرح کسی کالعدم جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یا لاہور میں موجود بندہ، کیسے میانوالی میں لٹریچر تقسیم کرسکتا ہے؟ جبکہ زاہد عباس ملک کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، مگر ایف آئی آر میں ان کی گرفتاری میانوالی سے ڈالی گئی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے زاہد عباس ملک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

1:37 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top