اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیجانب سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

ریلی میں دیگر مسالک کے لوگوں نے شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر پیش کی۔

شیعیت نیوز:  ملتان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (شیعہ میانی یونٹ) ملتان ڈویژن کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مولانا سید علی سجاد نقوی نے کی، ریلی میں دیگر مسالک کے لوگوں نے شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ہمیشہ اپنے شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کرکے پاک وطن سے اپنی لا زوال محبت کا اظہار کیا، علامہ مقصود ڈومکی

ریلی جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی سے نکالی گئی اور علمدار چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button