دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ تیز

شیعیت نیوز: امریکی انٹیلیجنس سروس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دے دی جانی چاہیے۔

جارج بش اور باراک اوباما کے دور میں سی آئی اے کی باگ ڈور سنبھالنے والے مائیکل ونسنٹ ہائیڈن نے ٹویٹ کیا ہے کہ ملک کے جوہری ثبوت برملا کرنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران تقریبا 20 بریف کیسوں میں ایسے دستویزات ملے کہ جن میں سے 11 خفیہ دستاویزات ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں راجر اسٹون کو نوازنے اور فرانس کے صدر میکرون کے حوالے سے معلومات پر مبنی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے ایک بڑے چرچ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 41 افراد ہلاک، 55 زخمی

اخبار کے مطابق ایف بی آئی کے پاس اطلاع تھی کہ سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر ایٹمی مواد سے متعلق دستاویزات موجود ہیں تاہم وہ دستاویزات امریکی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے یہ واضح نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ نے ایٹمی دستاویزات کی موجودگی کے دعوے کو جھانسا قرار دیتے ہوئے اُسے عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت کچھ خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

گزشتہ فروری میں، یو ایس نیشنل آرکائیوز نے محکمہ انصاف سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کو ہینڈل کرنے کی تحقیقات کرے۔

امریکی نیشنل آرکائیوز کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرمپ کی رہائش گاہ مار ای لاگو سے 15 صندوق قبضے میں لیے ہیں جن میں کچھ انٹیلی جنس ریکارڈ موجود ہیں۔

نیوز ویک نے ایف بی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ جان بوجھ کر ایسے وقت میں مارا گیا جب وہ گھر پر نہیں تھے، ورنہ کارروائی متاثر ہو سکتی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ اسے سیاسی فائدے کے لیے بھی استعمال کر سکتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button