سعودی عرب

سعودی عرب جدہ میں خودکش حملہ، عبد اللہ الشہری بمبار ہلاک اور 4 افراد زخمی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو 2015 میں بم دھماکے میں انتہائی مطلوب ملزم عبد اللہ الشہری نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتاری دینے کے بجائے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

ملزم عبداللہ بن زائد الشہری نے خودکش بیلٹ باندھی ہوئی تھی جیسے ہی وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے چنگل میں پھنسا اس نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک پاکستانی ہے۔

زخمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ عبد اللہ الشہری سعودی سیکیورٹی حکام کو مطلوب 9 افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دیگر 8 کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کیساتھ ابھی ہمارا حساب باقی ہے، حزب اللہ رہنما محمد رعد

دوسری جانب امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر شروع ہو گئیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘‘Extreme Fury 22’’ کا آغاز سعودی عرب کی بحریہ کی پیدل فوج اور امریکی میرینز کے ساتھ ساحلی علاقے ینبع میں شروع ہوگئیں۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق، اس فوجی مشق میں امدادی، شوٹنگ اور لاجسٹک سپورٹ کی تربیت اور متعدد مشقیں شامل ہیں، جس کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد الدبیس اور کمانڈر جنرل بل راک اور امریکی میرین کور اور دونوں اطراف کے متعدد کمانڈرز کی موجودگی میں ہوا۔

اس فوجی مشق کے کمانڈر اسٹاف کرنل سعود العقیلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے معلومات کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ آپریشنل اور ریلیف منصوبوں پر عمل درآمد کی مشق کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button