لبنان

صیہونیوں کیساتھ ابھی ہمارا حساب باقی ہے، حزب اللہ رہنما محمد رعد

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب‌ الله کے سیاسی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے سربراہ محمد رعد نے اسرائیل کو لبنان کی دریائی حدود کی تقسیم کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک مقاومت کا صیہونی دشمن کے ساتھ حساب کتاب باقی ہے۔

حزب‌ الله لبنان کے پارلیمانی سیاسی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے سربراہ محمد رعد نے گذشتہ روز ’’النبطیہ‘‘ شہر میں ایام محرم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں حزب‌ الله کی جانب سے تمام مظلومین بالخصوص فلسطینی عوام سے یکجہتی اور مدد کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دریائی حدود کی تقسیم کے تنازعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب‌ الله مقبوضہ فلسطین میں امریکی ایلچی ’’آموس ہوچسٹین‘‘ کی آمد کا انتظار کر رہی ہے، لیکن یہ انتظار زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی جدوجہد نہ ہوتی تو ہمارا منصوبہ صرف کاغذوں کی حد تک ہی رہ جاتا

انہوں نے اس امر کی جانب تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن جان لے کہ ہمارا اُن کے ساتھ کھاتہ کھلا رہے گا اور جب تک ہماری زمین اور دریا اسرائیلوں کے تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتے، اس وقت تک ہماری انگلیاں بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

محمد رعد نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ امریکی حکومت ہمارے ذخائر پر جارحیت اور ملتوں کی آزادی کو غصب کرنیوالی قوتوں کی سہولت کار ہے اور اسے انسانی حقوق کے دفاع کا جھوٹا دعویٰ کبھی بھی فائدہ نہیں دے گا، کیونکہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ دنیا میں آمریت کا حامی ہے۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم خداوند متعال، اپنی ملت اور خود سے عہد کرتے ہیں کہ امام حسین (ع) کے اہداف، ثابت قدمی، عدالت، آزادی، عزت اور انسانیت کی فتح تک پلک نہیں جھپکائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button