مشرق وسطی

امریکہ کی جانب سے شامی تیل کی چوری میں اضافہ، مزید 89 آئل ٹینکرز کی چوری ہوئی

شیعیت نیوز: امریکہ نے شامی تیل پر مشتمل 60 ٹینکرز کو عراق میں منتقلی کے چند گھنٹوں بعد، 89 آئل ٹینکرز کی ایک نئی کھیپ کو غیر قانونی کراسنگ ’’الولید‘‘ سے عراق میں منتقل کردیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی افواج نے دیگر ممالک کے ذخائر اور وسائل کی چوری اور لوٹ مار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلے میں، شامی تیل کے 89 آئل ٹینکرز کی چوری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، امیرعبداللہیان

شامی سرکاری نیوز ایجنسی ’’سانا‘‘ نے بروز ہفتے کو اس ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے الحسکہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کہا ہے کہ امریکی قابض افواج سے تعلق رکھنے والا ایک قافلہ بشمول چوری گئی شامی تیل کے 89 آئل ٹینکرز، شامی سرزمین کو چھوڑکے، عراق میں داخل ہوگیا۔

اس کے علاوہ، امریکی افواج کے ایک اور قافلہ بشمول چوری کی گئی شامی تیل پر مشتمل 60 کاروں اور آئل ٹینکرز، بھی بروز جمعہ کو غیر قانونی کراسنگ الولید سے عراقی علاقے السحکہ میں داخل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کا عزاداری نواسہ رسولؐ کے خلاف تعصب اور بغض عروج پر،بانی مجلس عزا پر مسلسل تیسرے سال مقدمہ درج

نیز گزشتہ منگل کو امریکی قابض افواج کا ایک اور قافلہ بشمول بکتر بند گاڑی، چوری شدہ ٹرک اور تیل سے بھرے 144 ٹینکرز، الولید غیر قانونی کراسنگ سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا تھا۔

شامی حکام نے بدستور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کا مقصد، دہشتگردی کی حمایت اور شامی عوام کے وسائل کی چوری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button