اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب پولیس کا عزاداری نواسہ رسولؐ کے خلاف تعصب اور بغض عروج پر،بانی مجلس عزا پر مسلسل تیسرے سال مقدمہ درج

اس متعصبانہ اقدام اور ایف آئی آر کے خلاف شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام عباس رند ،شیعہ علماء کونسل کے ضلعی نائب صدر جٹ نعیم عباس خان بھٹہ ایڈووکیٹ ممبر امن کمیٹی و شیعہ علماء کونسل تحصیل جام پور کی باڈی ودیگر شیعہ علما ء و تنظیموں نےڈی پی او راجن پور اور آر پی او ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مقدمہ خارج کیا جائے

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس کا عزاداری نواسہ رسولؐ کے خلاف تعصب اور بغض عروج پر، راجن پور میں مسلسل تیسرے سال بھی بانی مجلس عزا پر ذکر امام حسینؑ کے انعقاد کے جرم میں مقدمہ درج کردیا۔شیعہ تنظیموں کی جانب سے ڈی پی اوراجن پوراور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے ایف آئی آر فوری خارج کرنے کا مطالبہ،احتجاج کی عندیہ ۔

تفصیلات کے مطابق جام پور تھانہ صدر کی حدود ٹبہ چانڈیہ یونین کونسل کوٹ طاہر میں مجلس امام حسینؑ کرانا جرم بن گیا ۔متعصب پنجاب پولیس نے مسلسل تیسرے سال بھی امام بارگاہ الحسینؑ کے متولی مولوی فدا حسین چانڈیہ پر امام حسینؑ کی مجلس عزا منعقد کرانے پر ایف آئی آر کاٹ دی ۔

یہ بھی پڑھیں: قائد و اقبال کے نظریات کے مطابق تکمیل پاکستان کیلئے ہم اور ہماری نسلوں نے پرخلوص جدوجہد کرنی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

بنیادی آئینی شہری آزادی کے برخلاف سرکاری مدعیت میں بانی مجلس عزا و متولی امام بارگاہ ہذٰا مولوی فدا حسین چانڈیہ کے خلاف 16 ایم پی او کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے

اس متعصبانہ اقدام اور ایف آئی آر کے خلاف شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام عباس رند ،شیعہ علماء کونسل کے ضلعی نائب صدر جٹ نعیم عباس خان بھٹہ ایڈووکیٹ ممبر امن کمیٹی و شیعہ علماء کونسل تحصیل جام پور کی باڈی ودیگر شیعہ علما ء و تنظیموں نےڈی پی او راجن پور اور آر پی او ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مقدمہ خارج کیا جائے اور امن و عامہ کی فضا کو برقرار رکھا جائے، اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو شیعہ تنظیمیں احتجاج کے لیے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بنا کے ڈی پی او آفس راجن پور کے سامنے سخت احتجاج کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button