ایران

ایران کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے امریکہ کو یہ سکھایا ہوگا کہ ایران اور ایرانیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ انحراف کی فضول کوششیں امریکہ کو ہمارے خطے میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ہزاروں ایرانیوں اور دیگر متاثرین کی ذمہ داری سے بچنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی

دوسری جانب نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ بچوں کا قتل؛ جو صہیونی ریاست کیلئے معمول بن چکا ہے اس ریاست کی مستقبل سے متعلق اسٹریٹجک خوف کی علامت ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، قطر کے نائب وزیر خارجہ برائے علاقائی امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے بروز ہفتہ کو نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علی باقری کنی نے فلسطینی قوم کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا قتل؛ جو صہیونی ریاست کیلئے معمول بن چکا ہے اس ریاست کی مستقبل سے متعلق اسٹریٹجک خوف کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انسانی اصول اور معیارات میں بچوں کے قتل کی مذمت کی جاتی ہے۔ صہیونیوں نے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں قابضوں کے خلاف اسٹریٹجک خطرہ، ابھرتی ہوئی نسل پر مبنی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلے کی معیاد کبھی ختم نہیں ہوگی اور یہ ہمیشہ دنیائے اسلام کا پہلا ہی مسئلہ رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی اقوام کو گزشتہ سے زیادہ فلسطینی قوم کی مختلف میدانوں میں حمایت کرنی ہوگی۔

دراین اثنا نائب قطری وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور قطر کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تمام شعبوں میں ترقی پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button