اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس عزا بڑی دہشت گردی سے بچ گیا، جعلی ایس ایچ او اسلحے سمیت گرفتار

جعلی ایس ایچ او نے گاڑی کھڑی کرکے وی آئی پی گیٹ مچھلی چوک سے انٹری کرنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عمران ٹیپو نے مشکوک انٹری روک دی۔

شیعیت نیوز: پاکپتن میں جلوس عزا بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔ پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او جلوس میں داخل ہوتے ہوئے مسلح حالت میں گرفتار۔ مقدمہ درج تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

8 محرم الحرام کی رات پاکپتن میں مچھلی چوک وی آئی پی گیٹ پر پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او گرفتار،جعلی ایس ایچ او نے گاڑی کھڑی کرکے وی آئی پی گیٹ مچھلی چوک سے انٹری کرنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عمران ٹیپو نے مشکوک انٹری روک دی۔

یہ بھی پڑھیں: 11 اگست1998 ،آج عاشق امام زمانہ عج مرد مجاہد شہید محرم علیؒ کا 25واں یوم شہادت ہے

بعد ازاں ایس ایچ او سٹی ہاشم علی بھی موقع پر آگئے اور فوری چھان بین شروع کردی۔جعلی ایس ایچ او پولیس یونیفارم میں 30 بور پسٹل کے ہمراہ ایس ایچ او کے ٹیگ والی شرٹ میں ملبوس تھا اور اپنا تعلق اقبال ٹاؤن تھانے لاہور سے ظاہر کرتا رہاجس کو کرائم فائٹر ایس ایچ او سٹی ہاشم علی نے اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button