مقبوضہ فلسطین

حماس اور اسلامک جہاد موومنٹ کے رہنماوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین اسلامک جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کو فون کر کے غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں باہم  تبادلہ خیال کیا ہے۔

حماس سربراہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اپنی جنگی یلغار اور بمباری کے باجود فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم آزادی کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔

حماس اور اسلامک جہاد موومنٹ رہنماوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نیز اس بات پر بھی  زور دیا گیا ہے کہ ہمیں مزاحمت کے میدان میں متحد ہو کر ہی آگے بڑھا جائے گا۔

دونوں فلسطینی قائدین نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمتی جذبے کی تعریف کی۔ جو انہوں نے اسرائیلی قابض فوج کی جنگی جارحیت کے دوران دکھایا۔

فون کال کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں گروپوں کی قیادت کی مشترکہ میٹنگ بلائی جائے گی جس میں سیاسی پیش رفت کے علاوہ فلسطینیوں کی مزاحمت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ تعاون کو بڑھانے کے نکات پر غور ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کو مظلوم فلسطینیوں کی یاد آ ہی گئی

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس موقعے پر بات چیت میں اسماعیل ھنیہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت پر بریفنگ دی۔منگل کے روز حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی۔

ہنیہ کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق تحریک کے سربراہ نے قابض صہیونی ریاست کے جرائم اور القدس بریگیڈ کے عسکری ونگ کے رہنماؤں اور پٹی میں ہمارے درجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے مغربی کنارے میں صیہونی حملوں میں اضافے کا بھی حوالہ دیا، جن میں سے تازہ ترین واقعہ کل نابلس میں ہوا جس میں تین نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا۔

تحریک کے رہنما نے الجزائر میں اپنے حالیہ دورہ الجزائر کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق کے لیے الجزائر کے حمایتی موقف کی تعریف کی۔

دوسری طرف الجزائر کی وزارت خارجہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی مضبوط حمایت، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینی قوم کی آزادی کے مفاد میں ہر ضروری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button