مشرق وسطی

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کو مظلوم فلسطینیوں کی یاد آ ہی گئی

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کو آخر کار مظلوم فلسطینیوں کی یاد آ ہی گئی اور اُس نے مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے جبکہ غزہ پر ہوئی حالیہ جارحیت پر اُس نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 4 فلسطینیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں مظلوم فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل غزہ میں صیہونی جارحیت میں 46 فلسطینی شہید اور 360 زخمی ہوئے تھے، جبکہ استقامتی محاذ کے راکٹ اور میزائلی حملوں میں 60 صیہونی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے علاقے قامشلی میں ترک ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

دوسری جانب عرب ممالک کی 60 سے زائد سیاسی جماعتوں اور دھاروں نے پیر کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کرے اور قابض ریاست کو بین الاقوامی کنونشنوں سے بالاتر ہو کر علاقائی طاقت کے طور پر کام کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے۔ تاکہ دشمن ریاست کے مظالم کا احتساب کیا جا سکے۔

ایک مشترکہ بیان میں عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں  نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب ممالک کی حکومتوں سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

ان جماعتوں میں یونائیٹڈ سیرین کمیونسٹ پارٹی، کویتی ڈیموکریٹک پلیٹ فارم پارٹی، بحرینی پروگریسو پلیٹ فارم پارٹی، تونس احرار پارٹی، یمن نشاۃ ثانیہ موومنٹ، تونس فری یونینسٹ پارٹی، عرب سوشلسٹ۔ مصری پارٹی، مصری عرب ڈیموکریٹک ناصرسٹ پارٹی، یونین پارٹی موریطانیائی پروگریس فورسز اور مراکشی سوشل ڈیموکریٹک وینگارڈ پارٹی شامل ہیں۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے عرب ممالک کی جماعتوں نے کہا کہ وہ غاصب ریاست کے فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی، یروشلم اور فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی  دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button