جاپان میں یوم عاشور، کئی شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے

11 اگست, 2022 05:29

شیعیت نیوز: جاپان کے کئی شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے، جس میں سب سے بڑا جلوس اباراکی کین میں واقع امام بارگاہ محمدؐ و آل محمدؑ سے نکالا گیا جس میں عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر عزاداران نے ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کیا، جلوس کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردعبد الوارث آغا فاروقی نےایک اہل سنت عاشق امام حسینؑ کی سبیل بند کروادی

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت امام حسینؑ حق اور سچ کے لئے ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے، جبکہ امام حسینؑ کی شہادت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

اس موقع پر معروف شیعہ رہنما سلیم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینیت حق پرستی کا سبق دیتی ہے اور جس نے امام حسینؑ سے پیار کیا اس نے اللّہ اور اس کے نبیؐ سے پیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی بھی قربانی دینی پڑے میں تیار ہوں،فیصلہ کر لیا اب لڑونگا کیونکہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ حق پر تھے، باطل کے آگے سر کٹا لیا لیکن جھکایا نہیں اس لئے وہ ہمیشہ کے لئے مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ یزید دنیا میں رسوا ہوا اور آخرت میں بھی رسوا ہوگا۔

سلیم شاہ نے ماتمی جلوس میں تعاون کرنے پر جاپانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

9:51 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top