سعودی عرب

سعودی حکومت اور اسرائیلی جاسوس کمپنیوں کا قریبی تعاون کا آغاز

شیعیت نیوز: سعودی حکومت کی مخالف ویب سائٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کی جاسوس کمپنیوں نے سائبرک منصوبے کے نفاذ کے تحت سعودی شہریوں کے خلاف سرمایہ کاری کی ہیں۔

سعودی لیکس ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ سعودی حکام نے اسرائیلی جاسوس کمپنیوں کے ساتھ سائبرک منصوبے کے آغاز کے تحت اس ملک میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے بڑی سرمایہ کاری قراردادوں پر دستخط کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردعبد الوارث آغا فاروقی نےایک اہل سنت عاشق امام حسینؑ کی سبیل بند کروادی

اس ویب سائٹ نے کہا کہ ان معاہدوں میں جاسوسی کی جدید ترین ٹیکنالوجیز درآمد کرنے کے لیے ماہانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرنا اور اس شعبے میں سعودی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی اسرائیل کی نگرانی شامل ہے۔

اس ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جاسوس کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے خفیہ سیکورٹی تعلقات سائبرک کے سعودی سائبر سیکورٹی سیکٹر کو ترقی دینے کے منصوبے کا نقطہ آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ پولیس کی سرپرستی میں سبیل حسینی اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کا نوٹس لیں، علامہ باقرزیدی

اس رپورٹ کے مطابق سائبرک پروگرام کا آغاز سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی آرگنائزیشن نے کیا تھا اور سعودی حکام کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل سائبر سیکیورٹی اسٹریٹجک کے اہداف کے حصول کے لیے اہم حل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اس پروگرام کا مقصد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خصوصی قومی صلاحیتوں کو تیار کرنا، اس شعبے میں سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور تعلیمی مواد کو مقامی بنانا، اور سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مقامی صنعتوں اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا سمجھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button