یوم عاشور پر نواسہ رسولؐ کی یاد میں فضاء سوگوار، بےحس شہریوں نے مری کا رخ کرلیا

09 اگست, 2022 00:01

شیعیت نیوز: یوم عاشور کے موقع پرنواسہ رسولؐ یاد میں ملک بھرکی فضاءسوگوار، سرکاری تعطیلات کے موقع غنیمت جان کر بےحس شہریوں نےتفریح کیلئے مری کا رخ کرلیا

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں داخلہ پہلے سے بکنگ کی شرط عائد کردی، لانگ ویک اینڈ پر صرف مقامی افراد اور پہلے سے بکنگ کرانے والے مری جاسکیں گے دیگر سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کا رش ہے، راولپنڈی انتظامیہ کیجانب سے مری آنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں اور پہلے سے ہوٹل کی بکنگ کروانے والی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے، بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کرنا جرم بن گیا، مرکزی جلوس کراچی میں تقریر کرنیوالے نوجوان کی گرفتاری کی کوشش

انتظامیہ نے وضاحت دی کہ سیاحوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، مختلف اداروں کے سربراہان اور عہدیداران سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مری میں موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناگہانی حالات سے نمٹنے کیلئے حکومتی مشینری بھی مری میں پہنچا دی گئی ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ایک جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نواسہ رسولؐ امام حسینؑ اور ان کے باوفا اصحاب واہل بیتؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں پورا عالم اسلام سوگوار ہے جبکہ ہمارے ہی معاشرے کے مردہ ضمیر افراد کی بڑی تعداد اس غم سے لاتعلق ہوکر اس روز سیر وتفریح کی غرض سے مری میں جمع ہورہے رہیں ، شکر ہے خدا کا اس نے ایک ایسی قوم پیدا کردی جو تاقیامت آل رسولؐ کے غم میں غمگین رہے گی ورنہ یہ بے حس مسلمان تو غدیر کی طرح عاشورہ کو بھی فراموش کردیتے۔

 

2:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top