یمن

مقاومتی تحریک انصار الله کا امت اسلامی سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سیاسی ونگ نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے اور جہاد اسلامی کے ایک سینیئر کمانڈر کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

نصار الله یمن کے سیاسی دفتر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے دفاع کے حق پر زور دیا ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام کا جواب دینے کیلئے مقاومت فلسطین کے حق پر زور دیا ہے۔

مقاومتی تحریک انصار الله نے مزید کہا کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غاصب صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینی عوام اور مقاومت کا ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ روز جمعے کی شام غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں جہاد اسلامی کے ایک سینیئر کمانڈر تیسیر الجعبری کے علاوہ دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصطفیٰ الکاظمی کسی صورت بھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے، سید الشہداء فورس

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد صوبہ الحدیدہ میں بدستور وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 72 مرتبہ جنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایسے حالات میں کہ جب سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے دوسرے صوبوں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے خبر رساں ادارے العہد سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعلق خبردار کیا تھا۔

القحوم نے کہا تھا کہ یمنی مسلح قوتیں اس جارحیت کے سامنے ہرگز ہاتھ باندھے کھڑی نہیں رہیں گی اور ان کے پاس سعودی عرب کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جوابات میں بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی افواج نے ایک اسٹریٹجک نوعیت کا اسلحہ بنایا ہے اور جارحیت کے جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف اس کے استعمال کرنے کا امکان موجود ہے۔

مقاومتی تحریک انصار الله کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا تھا کہ جارح اتحاد شروع سے ہی جنگ بندی کی پابندی نہیں کر رہا اور مسلسل خلاف ورزی کر مرتکب ہورہا ہے۔ بنیادی طور پر جنگ بندی انسان دوستانہ معاملات کے لئے کی گئی تاہم سعودی عرب تمام مسائل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور عالمی اور علاقائی کوششوں کو نتیجہ خیز ثابت ہونے نہیں دے رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button