عراق

مصطفیٰ الکاظمی کسی صورت بھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے، سید الشہداء فورس

شیعیت نیوز: عراق کی سید الشہداء فورس کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ مصطفیٰ الکاظمی کسی بھی صورت میں عراق کے وزیراعظم باقی نہیں رہنے والے ہیں

عراق کی سید الشہداء فورس کے سیکرٹری جنرل ابوالآء الولایی نے گذشتہ شب  کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ’’شیعہ رابطہ فریم ورک‘‘کے اجلاس میں طے ہوا ہے کہ مصطفیٰ الکاظمی کی وزارت عظمیٰ کی مدت میں کسی صورت بھی توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ (میں) پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ اسی بات پر زور دیتا ہوں کہ کسی بھی صورت میں مصطفیٰ الکاظمی کی وزارت عظمیٰ میں توسیع نہیں ہونی چاہیئے۔

(میں) ’’شیعہ رابطہ فریم ورک‘‘ کے بھائیوں کو ہنگامی اجلاس منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں کمیٹی نے الکاظمی کی مدت حکومت میں توسیع نہ کرنے اور نگران حکومت کے سربراہ کے طور پر بھی ان کی نامزدگی کی مخالفت کی ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں گذشتہ ہفتے شدید کشیدگی رہی ہے، گذشتہ ہفتے مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے دوبارہ گرین ایریا میں پارلیمنٹ پر حملہ اور پھر اس پر قبضہ کر لیا، جو ابھی تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی

الصدر تحریک کے اس اقدام کے جواب میں ’’شیعہ رابطہ فریم ورک‘‘ نے پیر کے روز اپنے حامیوں کو سڑکوں پر آنے کی کال دی، جس کے بعد لاکھوں افراد نے گرین ایریا میں پرامن احتجاج کیا اور الصدر کی لاقانونیت کے خلاف نعرے لگائے۔

عراق کے بعض سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کے بعد مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے سڑکوں پر ہڑتالیں، عراق کے موجودہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے تعاون سے کی ہیں۔

دوسری جانب عراق کی مقاومتی تحریک النجباء نے غزہ پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔

عراق کی مقاومتی تحریک النجباء نے فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کو ان کے سینیئر کمانڈر تیسیر الجعبری کی شہادت اور غزہ پر حملے کی تعزیت پیش کی۔

النجباء نے اسی طرح تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم خود کو اس مقدس جنگ، عزت مند جہاد اور کرامت میں سرباز سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ صیہونی جنگی جہازوں نے گذشتہ روز جمعے کی شام غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاد اسلامی کے سینیئر کمانڈر "تیسیر الجعبری” اور دیگر سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button