دنیا

پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی

شیعیت نیوز: ایران اور برصغیر پاک و ہند سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی ہے۔

کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام کے روضہ ھای مبارک ، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکیں ماتمی دستوں، زائرین اور عزاداروں سے مملو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کے عزم آزادی کو کچلنے کے لیے بھارت میں ریاستی اداروں کا کردار ہمیشہ مجرمانہ رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچے ہیں جن میں بھارت اور پاکستان کے ہزاروں زائرین بھی شامل ہیں۔

ایران اسلامی میں آج اتوار کو نو محرم ہے اور اس مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں مجالس اور نو محرم کے مخصوص جلوسہائے عزا نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت میں آج آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی دستے اور جلوس برآمد ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے

کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، اور پشاور سمیت پاکستان کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی جلوس برآمد ہوئے ہیں جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے، مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کی جانب رواں دواں ہیں جہاں پہنچ کے یہ جلوس عظیم الشان حسینی اجتماع میں تبدیل ہوجائیں گے ۔

ادھر ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، دہلی، لکھنؤ، پٹنہ اور کولکتہ سمیت بھارت کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے بھی آٹھ محرم کے مخصوص جلوس برآمد کئے جارہے ہیں ۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں آٹھ محرم کے ماتمی جلوسوں میں بہت بڑی تعداد میں غیر مسلم عزاداروں کے دستے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button