اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 10 فلسطینی شہید،65 زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ، جس کےنتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 10 فلسطینی شہید جبکہ افراد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچی اور خاتون سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر تیسیر الجعبری  کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور مزید بتایا ہے کہ حملے میں 10 فلسطینی شہید جبکہ افراد زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے مزید واضح کیا کہ زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال مننقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع ایک ٹاور میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کےکمانڈر تیسیر الجعبری کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر شہید ہو گئے۔غزہ کے دیگر مقامات پر بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

جمعہ کی شام قابح صیہونی فوج نے کئی دنوں کی تیاریوں اور جارحیت کی دھمکیوں کے بعد غزہ کی پٹی کے الگ الگ مقامات پر بڑے پیمانے پر جارحیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں بھی عزاداری کے خلاف بلاجواز مقدمات کا سلسلہ نہ تھم سکا

غزہ میں وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں ایک 5 سالہ بچی اور 23 سالہ خاتون سمیت 10 شہریوں کی شہادت اور 65 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے تمام اسپتالوں اور ایمبولینس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا ہے۔جمعے کی شام قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوں پر نئے حملے شروع کیے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ترجمان کے ذریعے پٹی میں ’’اسلامی جہاد‘‘ تحریک کے ٹھکانوں پر نئے سرے سےحملوں کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جہاد نےجماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے کمانڈر تیسیر جعبری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔تحریک اور اس کے عسکری بازو، القدس بریگیڈز نے عظیم جہادی رہنما، تیسیر الجعبری، ابو محمود کو کھو دیا ہے۔ وہ غزہ شہر میں  قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے دشمن ہمارے لوگوں کو نشانہ بنا کر جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنا اور اپنے لوگوں کا دفاع کریں۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے "اسرائیل” دشمن نے غزہ میں مزاحمت کے خلاف جنگ شروع کی اور ایک نیا جرم کیا۔ اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی اور اس جنگ کی تمام تر ذمہ داری صہیونی دشمن پر عاید ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button