پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں بھی عزاداری کے خلاف بلاجواز مقدمات کا سلسلہ نہ تھم سکا
شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں بھی عزاداری کے خلاف بلاجواز مقدمات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ بھی پنجاب کی متعصب اور عزاداری دشمن انتظامیہ کو لگام نہ ڈال سکے۔ گھرکی چاردیواری میں ذکر نواسہ رسولؐ کرنے پر ایک اور ایف آئی آر درج کردی گئی۔
جنوبی پنجاب میں میاں چنوں کے بعد ضلع وہاڑی میں مجلس عزا کرانے پر ایک اور ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔ تفصیل کے مطابق وہاڑی کے علاقے تھانہ دانیوال میں عزادار کرم حسین اپنے گھر چار دیواری کے اندر مجلس عزاء برپا کی جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا، پولیس کے مطابق مسمی کرم حسین نے اپنے گھر میں برپا ہونے والے مجلس کی اجازت نہ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی محرم الحرام میں اجتماعی شادیوں کی تقریب، سراج الحق کی شرکت،محبان ِآل محمدؐ کی شدید تنقید
دوسری جانب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کرم حسین کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پاکستان اس ملک میں ہر شہری کو اپنی مذہبی عبادت کا حق دیتا ہے میں نے اپنے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا ہے اس کے لیے مجھے کسی سے اجازت کی ضرورت نہ ہے، پولیس کے ایسے اقدامات ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتے۔ دوسری جانب پولیس کے اس اقدام کی مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔







