شہید قائد ِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو قوم سے بچھڑے آج 34 برس مکمل ہوگئے
شیعیت نیوز: شہید قائد ِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کو قوم سے بچھڑے آج 34 برس مکمل ہوگئے، 5 اگست 1988 کا سورج ملت جعفریہ کی یتیمی کا پیغام لیکر طلوع ہوا اور پوری قوم کو اشکبار چھوڑ کر غروب ہوا۔ 34 برس بیت جانے کے بعد بھی کروڑوں دلوں پر آج بھی شہید عارف حسین الحسینی ؒ کا راج باقی ہے۔ان ہی کی شخصیت رول ماڈل قرار دی جاتی ہے آج بھی قوم ہر مذہبی قائد میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کا عکس تلاش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو 5 اگست 1988کی صبح اس وقت ایک شقی القلب تکفیری دہشت گرد نے گولی مار کرشہید کیا تھا کہ جب وہ اپنے مدرسہ معارف اسلامی پشاور میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے بالائی منزل سے نچلی منزل پر سیڑھیوں سے اتر کر تشریف لارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی محرم الحرام میں اجتماعی شادیوں کی تقریب، سراج الحق کی شرکت،محبان ِآل محمدؐ کی شدید تنقید
ان کی شہادت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی اور لوگ دیوانہ وار پشاور کا رخ کرنے لگے اور پھر پشاور میں ان کے آخری دیدار اور نماز جنازہ میں ایک عوامی سمندر شریک ہوا ، ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے پیواڑ پاراچنار میں انجام پائی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی مظلومانہ شہادت کے وقت اپنے تعزیتی پیغام میں بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینیؒ نے ارشاد فرمایاکہ آج میں اپنے عزیز فرزند سے محروم ہوا ہوں، پاکستان کی ملت پر لازم ہے کہ وہ اس شہید مظلوم سید عارف حسین الحسینی کے افکار کو ہمیشہ زندہ رکھے۔







