یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق

25 جولائی, 2022 07:53

شیعیت نیوز: یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں بارشوں اور سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

مسلسل ہونے والی بارشوں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔ نالے ابل پڑے اور ڈیم سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

ریلے میں ایک گاڑی بھی بہہ گئی جس میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی طور پر مختلف حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے جس میں 3 بچے موت کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی اتحاد کی غنڈہ گردی جاری، یمن کا ایک اور بحری جہاز کو روک لیا

اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ ابھی چند روز جاری رہے گا لہذا بلدیاتی ادارے چوکس رہیں اور شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز دوپہر کے بعد سے صنعاء میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد سے کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے۔

صنعاء کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز (ہفتہ) شام سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے بعد یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس وارننگ میں کہا گیا ہے کہ شدید سیلاب کی وجہ سے شہر کے تمام برساتی نالے بھر گئے ہیں اور اب گاڑیوں کا وہاں سے گزرنا ممکن نہیں رہا۔

یمن کی وزارت داخلہ نے صنعاء کے شہر السبعین کے علاقوں بیت بوس اور دار السلام میں تمام پیدل چلنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب کے نتیجے میں گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔

5:57 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔