یمن

جارح سعودی اتحاد کی غنڈہ گردی جاری، یمن کا ایک اور بحری جہاز کو روک لیا

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد نے یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔ دوسری طرف یمن پر سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں کو دو سو پانچ بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کیلئے جانے والے ایک اور بحری جہاز کے روک لیا ہے۔ یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے 28 ہزار ٹن سے لدے ہوئے اس بحری جہاز کو روک دیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیل اور اشیاء خورد و نوش سے لدے اب تک روکے گئے جہازوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ چند ہفتے قبل بھی یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سعودی اتحاد نے ایک بحری جہاز کو روک لیا تھا جس پر 29 ہزار ٹن ڈیزل لدا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے پاس اقوام متحدہ کی طرف سے پرمٹ کارڈ ہونے کے باوجود جارح سعودی فورسز نے اسے روکا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی دھمکی ، اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے

دوسری جانب سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں کو دو سو پانچ بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد الجوف ، مآرب ، حجہ ، ضالع، صعدہ اور تعز صوبوں اوراسی طرح سرحدی علاقوں میں جاسوسی کی پروازیں انجام دے کر جنگ بندی سمجھوتے کو پامال کررہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے مآرب ، تعز، حجہ ، صعدہ ، ضالع اور جیزان صوبوں میں رہائشی مکانات، فوج اور رضاکار فورسز کے اڈوں پر توپوں، راکٹوں اور مارٹرگولوں سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button