دو شہید فلسطینیوں عبدالرحمٰن صبوح اورمحمد العزیزی کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت
شیعیت نیوز: ہزاروں فلسطینوں نے اتوار کی صبح شہید کیے گئے دو فلسطینیوں کے جنازے میں شرکت کی ۔ عبدالرحمٰن صبوح اورمحمد العزیزی کو اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے فائرنگ کر کے شہید ہو گیا تھا۔
مغربی کنارے کے علاقے میں نابلوس شہر میں اسرائیلی فوج نے 25 سالہ محمد العزیزی نے سینے میں گولی مار کر جبکہ 28 سالہ عبدالرحمٰن صبوح کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
اس واقعے میں دو فلسطینی موقع پر شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ، ان زخمیوں میں سے تین زخمی فلسطینیوں کی حالت وزارت صحت فلسطین نے نازک بتائی ہے۔
دونوں شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینی شریک ہوئے تو یہ ایک یہ ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گیا۔ ان شہدا کی لاشیں رفیدیا ہسپتال سے لائی گئیں تو ہزاروں غمزدہ مگر پر عزم شرکائے جلوس کے ساتھ تھے۔ بعد ازاں شہدا کی نماز جنازہ شہدا سکوائر میں ادا کی گئی اور شہر کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس موقع پر ہزاروں شرکائے جنازہ نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف پر زور نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کی زیادتیوں کی مزاحمت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کی صیہونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی مجاہدوں کی شجاعت و دلیری کی قدردانی
دوسری جانب گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عبدالرحمٰن صبوح کے والد جمال صبح نے کہا ہے کہ میرا ایک بیٹا آزادی پر قربان ہوا ہے۔ ہزاروں بیٹے بھی ہوں تو انہیں تحریک آزادی کے لیے پیش کرنے کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی غلط فہمی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو شہید کرکے تحریک آزادی کو دبا دے گا۔ عبدالرحمٰن صبوح اور دوسرے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور فلسطین میں مزاحمت کا شعلہ مزید بھڑک اٹھے گا۔
جمال صبح نے وضاحت کی کہ ان کا بیٹا عبدالرحمان ان مزاحمتی جنگجوؤں میں سے ایک تھا جس نے پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ قابض افواج کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرحمٰن صبوح کی شہادت اللہ کی طرف سے ہم پر ایک احسان ہے اور ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ہمارا دشمن ایک ہے، ہمارا مقصد ایک ہے، اور مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں مزاحمت ایک ہے”۔ ”
فلسطینی عوام کے لیے میرا پیغام متحد ہونا ہے کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہے۔”خیال رہے کہ کل اتوار کواسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینیوں 29 سالہ عبدالرحمان سبحان اور 22 سالہ محمد العزیزی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔







