آج مسلمانوں میں مغربی ثقافت سے نفرت پائی جاتی ہے، حجۃ الاسلام صدرالدین قبانچی

22 جولائی, 2022 05:46

شیعیت نیوز: نجف اشرف کے امام جمعہ اور مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کی سربراہی کونسل کے ممبر حجۃ الاسلام صدرالدین قبانچی نے کہا کہ آج مسلمانوں میں مغربی ثقافت سے نفرت پائی جاتی ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کو صادر کرنے کی بات کی۔ جس سے خطے کی اقوام میں بیداری کی لہر آئی۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا کہ آج ہم خطے میں عوامی تحریکیں دیکھ رہے ہیں اور ملتوں کی آزادی کا آغاز ہو چکا ہے۔

حجۃ الاسلام صدرالدین قبانچی نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشرقی وسطیٰ کے دورے کا مقصد انقلاب اسلامی کے صدور کا راستہ روکنا ہے اور اس خطے میں اپنے وجود کو باقی رکھنا ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا میں توانائی، خوراک اور مہنگائی کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا؛ ان بحرانوں سے نجات دہندہ کی منتظر ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام صدرالدین قبانچی نے کہا کہ ہم عقب ماندہ قوم نہیں ہیں۔ ہمیں اپنی سیاسی اور تہذیبی برتری پر فخر کرنا چاہیے۔ آج یورپ سقوط کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بن سلمان اور پوتن کے درمیان تیل کی عالمی منڈی اوپیک پلس کے حوالے سے گفتگو

دوسری جانب بغداد میں ہزاروں عراقی افراد نے اپنے ملک پر انقرہ کی فوجی جارحیت کے جواب میں ترک سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عراقی میڈیا نے آج صبح ہی بغداد میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہروں کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراق کے شمال میں ترکی کے حملے کے بعد بغداد میں ترک سفارت خانے کے سامنے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ عمارت سے ترکی کے پرچم کو اُتار دیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے سفارت خانے کی عمارت سے پرچم اُتارنے کے بعد بغداد اسکوائر پر اسے نذر آتش کیا۔

یاد رہے کہ یہ مظاہرے گذشتہ روز بدھ کی دوپہر کے وقت شمالی عراق پر ترک فوج کے توپ خانے کے حملے اور عراق کے کردستان کے علاقے میں ایک ریزورٹ (Resort) پر توپ کا گولہ گرنے کی خبر کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔

12:30 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔