ملکوں کے تعلقات ، قوموں کے مفادات کی بنیاد پر پائیدار ہونے چاہئیں، بشار اسد

21 جولائی, 2022 17:50

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے پیراگوئہ کے سینیٹ کے چیئرمین سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ مختلف ملکوں کے تعلقات، مشترکہ روابط کی تقویت اور قوموں کے مفادات کی بنیاد پر پائیدار ہونے چاہئیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیراگوئہ کے سینیٹ کے چیئرمین روبن فرنانڈیز سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے لئے رابطوں کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ روابط دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات میں ہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ لاطینی امریکہ منتقل ہونے والے شامی شہریوں نے اس علاقے کے ملکوں اور شام کے درمیان سماجی اور ثقافتی طور پر ایک رابطہ پل قائم کیا ہے۔

شام کے صدر نے کہا کہ اس قسم کے روابط سے کامیابی کے مواقع فراہم ہوئے ہیں اور شام، تمام ملکوں کے ساتھ بھی ایسے روابط کا خواہاں رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو تیل و گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ، سید حسن نصراللہ

اس ملاقات میں پیراگوئہ کے سینیٹ کے چیئرمین روبن فرنانڈیز نے بھی تاکید کی کہ ان کے وفد کا یہ دورہ شام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کے نئے باب کے آغاز کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب فیصل مقداد نے شامی صدر بشار اسد کی جانب سے صدر رئیسی کے سلام کو پہنچایا اور ان کو اپنے ملک کی تازہ ترین سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

مقداد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شام، ملک کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں مختلف سیاسی اور سفارت کاری حکمت عملیاں، ہمارے ایجنڈے میں ہیں۔

انہوں نے تہران کی میزبانی میں آستانہ امن عمل کے انعقاد اور اس کی کامیابیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیدڑ اور صدر کے نقطہ نظر، تہران اور دمشق کے درمیان شراکت داری اور یکجہتی کی علامت ہے۔

10:17 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔