صیہونی افسر کی جانب سے خواتین اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کا پردہ فاش

21 جولائی, 2022 02:36

شیعیت نیوز: اسرائیلی حکومت کے ایک فوجی صیہونی افسر کو اپنی خواتین ساتھیوں کی خفیہ فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

صیہونی اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے مطابق، اس صیہونی افسر نے، جسے 79 الزامات کا سامنا ہے، مختلف طریقوں سے درجنوں خواتین افسروں اور بڑی تعداد میں سویلین خواتین کی عریاں تصاویر ریکارڈ کیں۔

اس اخبار کے مطابق ڈان شرونی نامی اس افسر پر گزشتہ دسمبر میں اپنی خواتین ساتھیوں کی فلم بندی کے لیے خفیہ کیمرے جیسے کہ موبائل فون کے چارجرز، خواتین افسران کے سینیٹوریمز اور باتھ رومز میں ایمبیڈ کیے گئے کیمرے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، اس نے اس جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

اب تک اس افسر کے 49 متاثرین نے اپنی شکایات درج کرائی ہیں، لیکن امید ہے کہ اس کے متاثرین اس سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

ڈان شیرونی گزشتہ سال نومبر سے حراست میں ہیں اور جیل میں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اس افسر کے سیل فون پر فوجیوں اور شہریوں کی سینکڑوں نجی تصاویر اور ویڈیوز دریافت ہوئی ہیں۔

صیہونی افسر کے خلاف مقدمہ تل ابیب کی خصوصی فوجی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔

اس درخواست کے مطابق، شیرونی نے یہ کام 2013 اور 2021 کے درمیان تین مختلف فوجی یونٹوں میں اپنی سروس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیوٹن کی ایران اور روس کے مضبوط تعلقات کے بارے میں امریکیوں کی تشویش

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج ، اسرائیلی میونسپلٹی یروشلم اور یہودی آبادکاروں نے ایک مشترکہ  منصوبے کے تحت اعلان کیا ہے کہ یہ تینوں یہودی آباد کاروں کے مسلح جتھے تشکیل دیں گے۔

یہودی آباد کاروں کی اس باضابطہ طور پر تشکیل دی جانے والی مسلح یہودی ملیشیا کو مقدس شہر میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔  یہ تربیت یافتہ اور مسلح جتھوں پر مشتمل ملیشیا یروشلم کے قریبی علاقوں میں بھی بروئے کار رہے گی۔

مقامی اخبار ’’ معاریف ‘‘کے مطابق  یہ ملیشیا فلسطینیوں سے نمٹنے کے لیے ہوں گے خصوصا جب یہودیوں پر حملہ ہوگا۔ گویا اسرائیل ان جتھوں کو فلسطینیوں کے حملوں کا جواز گھڑ کر یروشلم اور اس کے  مضافات میں موجود یہودی بستیوں کے ارد گرد تعینات کرے گا۔

ابتدائی طور پر اس مسلح جتھوں کی آزمائشی تعیناتی کا آغاز کیا جائے گا۔ جس کی جلد توقع ہے۔ان جتھوں کا حصہ بننے والوں کو کو باقاعدہ عسکری تربیت دی جائے گی۔ اور یہ کسی بھی علاقے میں سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر فوج اور پولیس کی متبادل فورس کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے بعد ان کی مدد کو فج اور پولیس بھی پہنچ جائے گی۔

ان اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبے کو جلدی عملی شکل دینے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ جو یہودی آباد کار اس ملیشیا کا حصہ بننا چاہیں گے ان کی فوری طور پر رجسٹریشن اور منظور کے مراحل مکمل کیے جائیں گے اور فوری تربیت کےساتھ ساتھ اسلحے کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی جائے گی۔

12:08 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top